Posts
Showing posts from February, 2020
امید ہے ٹرمپ، مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے.شاہ محمود
- Get link
- X
- Other Apps
آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم مودی سےمسئلہ کشمیر پر بات کرینگے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا اب تک کوئی مریض نہیں ہے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سرحدوں پر سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں کسی شخص کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں ذاتی تحفظات نہیں ہیں، ججوں کو ہراساں کرنے کیلئے ان کیخلاف بدنیتی پرمبنی ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں، کچھ ججوں کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، فروغ نسیم نے شاید اداروں کو متصادم کرنے کا ذمہ اپنے سرلے رکھا ہے، اگر کوئی جج فیصلے میں اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کرتا ہے تو فروغ نسیم بطور وزیرقانون اس کیخلاف ریفرنس دائر کردیتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے صدرٹرمپ وزیراعظم مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے، ٹرمپ نے وزیراعظم سے ملاقات میں مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی یقی...
ٹرمپ بھارت میں ٹنڈولکر اور کوہلی کا غلط نام لیتے رہ.
- Get link
- X
- Other Apps
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت میں خطاب کے دوران بھارتی شخصیات اور مقامات کا نام لیتے ہوئے بہت مشکل پیشآئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی شخصیات کا نام تک صحیح نہ لے سکے، جس بھارتی کی تعریف کی اس کا نام ادا نہ کر سکے۔ اپنی تقریر کے دوران امریکی صدر بھارتی کھلاڑیوں کے نام بھی غلط لیتے رہے، انہوںنے سچن ٹنڈولکر کو سوچن اور ویرات کوہلی کو ویروٹ کھولی کہہ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد میں اپنی تقریر کے دوران بھارتی ریاست کے صدر مقام احمد آباد کو اماں باد کہتے رہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت کے شہر احمد آباد پہنچ امریکی صدر اپنی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، امریکی کابینہ کے سینیئر ارکان کے وفد کے ساتھ احمد آباد پہنچے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کل نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جس میں تجارت، سیکیورٹی سمیت 5 مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا امکان.ہے۔
سپر لیگ خان اعظم کا کراچی کنگز پر بھرپور حملہ.فتح گلیڈی ایٹرز کی جھولی میں ڈال دی.
- Get link
- X
- Other Apps
کپتان سرفراز احمد اور نوجوان اعظم خان کے بھرپو رحملے نے میزبان کراچی کنگز کے خلاف دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5وکٹ سےکامیابی دلوادی۔ ’’خان اعظم‘‘ کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں دوسری بار فتح کوئٹہ کی جھولی میں ڈال دی۔انور علی نے چھکا مار کر ایک اوور پہلے مشن مکمل کیا۔ عمراکمل کی جگہ ٹیم میں آنے والے انور علی نے چار گیندوں پر12رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے28گیندوں پر37ناٹ آئوٹ رنز دو چوکے اور ایک چھکا لگاکر بنائے۔ انہوں نے مہارت سے ہدف کو مکمل کیا. اعظم خان نے30گیندوں پر46رنز بنائے۔ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا.سرفراز احمد نے ان سے تیز رن بنوائے اسی کوشش میں وہ رن آئوٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اورچار چوکے شامل تھے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد21سالہ اعظم خان نے کراچی کے بولنگ اٹیک کو آئوٹ کلاس کردیا۔کراچی کنگز نے پہلا میچ جیتا لیکن دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 25ہزار سے زائد تماشائیوں نے اعظم خان اور سرفراز احمد کی بیٹنگ کا بھرپور مزہ لیا۔دونوں کے درمیان85رنز کی پارٹنرشپ54گیندو...
اب بولے تو باہر چلے جانا"وزیراعظم کا خطاب کے دوران نوجوان کو مشورہ.......
- Get link
- X
- Other Apps
میانوالی میں وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کسی کے بولنے پر اسے تقریب سے باہر چلے جانے کا مشورہ دے دیا ۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے یوم تاسیس اور کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، اس دوران تقریب کے شرکاء میں سے کسی نے کوئی جملہ بولا جس پر وزیر اعظم نے بولنے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر باہر چلے جانا اگر اب تم بولے ۔
ٹرمپ کا دورہ بھارت، کشمیری سکھ گھبراہٹ کا شکار
- Get link
- X
- Other Apps
سرینگر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں سکھ برادری میں خوف اور گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 19 مارچ 2000 ء کو صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میںجنوبی ضلع اسلام آباد کے چھٹی سنگھ پورہ گاؤں میں بھارتی فوج کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے سکھ برادری کے 35 سے زائدافراد کا قتل عام کیا تھا۔ جموں وکشمیر میں سکھ تنظیموں کی ایک انجمن کل جماعتی سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگ موہن سنگھ رینا نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جب بھی کوئی بڑی غیر ملکی شخصیت خاص طورپر امریکہ کی کوئی اعلیٰ شخصیت بھارت کا دورہ کرتی ہے تووادی کشمیر کے سکھ اس خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا بھارت ٹرمپ کے دورے کی تیاریوں میں مصروف لگ رہا ہے لیکن اس دورے نے کشمیر کے سکھوں کے لئے یہ خدشہ پیدا کیا ہے کہ برادری کے ارکان پھرسے (بھارتی ایجنسیوںکے) ریڈار پر ہیں. انہوں نے کہا کہ سکھ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقع پیش آسکتا ہے۔چھٹی سنگھ پورہ میں گول...
طبِ نبویﷺ: زیتون کا تیل …
- Get link
- X
- Other Apps
حضرت ابو اسیدؓ کہتے ہیں کہ حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ زیتون‘‘ کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور مالش میں بھی ، اس لئے کہ یہ ایک بابرکت درخت کا تیل ہے۔حضرت عمر ؓ بھی ارشاد فرماتے ہیں کہ حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ’’ زیتون‘‘ کا تیل کھاؤ اور مالش میں استعمال کرو ، اس لئے کہ وہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔ زیتون کا تیل معدے اور آنتوں کے امراض میں بے حد مفید ہے۔پیٹ کے افعال کو اعتدال پرلاتا ہے۔گردے کی پتھری توڑ کر نکال دیتا ہے۔پیٹ کے کیڑے ماردیتا ہے۔یہ ہر اس زہر کا توڑ ہے جو آنتوں یا گردوں میں زخم پیداکرنے کا سبب بنتا ہےاور ساتھ ہی زہر کے مضر اثرات بھی دور کرتا ہے۔قبض کو دور اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔سر میں اس کی مالش سے بال مضبوط اور دیر تک سیاہ رہتے ہیں۔یہ مقوی بھی ہے اور چہرے پر بشاشت پیدا کرتا ہے۔
کورونا وائرس چین میں پاکستانی طلبہ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لانے کا حکم
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کروناوائر س کی وجہ سے چین میں پھنس جانے والے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اجلاس کی کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ہے۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ والدین اور بچوں کے تحفظات کےحل کیلئےمیکنزم بنایا جائے،اس کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں کریں،چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز متاثرہ طلباء کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی تو ڈی جی دفتر خارجہ مدثر ٹیپو،وزارت صحت کا نمائندہ اور والدین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ اس وقت 13 سو پاکستانی چین میں ہیں۔فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ ووہان سے نکال کر چین کے دیگر صوبوں میں پاکستانی طلبہ کو شفٹ کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، طالبعلموں کے ساتھ ان کے والدین کے رابطے کا فقدان بھی اہ #RangJeetKaLaalHai - Official Islamabad United Anthem Dast Ad مسئلہ ہے،ڈی جی دفتر خار جہ نے کہاکہ...
کشمیری مسلمانوں پر مظالم، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا، پی پی رہنما
- Get link
- X
- Other Apps
مکرہ چہرا پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق وزیر چوہدری محمد رشید، پی پی پی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر واجد علی برکی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر نے پی پی پی برمنگھم کے سینئر نائب صدر چوہدری شبیراحمد کی صدارت میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم اور انسانیت سوز سفاکیت کے باوجود بھی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ 60لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی گھروں میں قید کرکے بھارت نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو د کھادیا ہے۔ اس استقبالیہ تقریب میں P.Y.O.کے مرکزی صدر یاسر بلال سینڈول برانچ کے صدر طاہر بلتھوی، سابق انفارمیشن سیکرٹری چوہدری رضوان علی گ، P.Y.O. کے رہنمائوں چوہدری آفتاب، چوہدری تبارک علی، چوہدری شیراز گجر، فدا حسین چارلی، چوہدری فرید، حاجی عجائب احمد، پی پی پی مڈلینڈ کے نائب صدر ابرار چوہدری اور دیگر مختلف عہدیداروں، پارٹی کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی۔ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی پی پی نہ .صرف عوامی
368 سال میں پہلی بار شاہجہاں اور ممتاز محل کے مزاروں کو ملتانی مٹی سے چمکایا جارہا ہے
- Get link
- X
- Other Apps
لاہور(خالد محمود خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے پیش نظر368سال میں پہلی بار آگرہ میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کے سفید ماربل سے بنے مزار وں کو نہ صرف ملتانی مٹی کی لیپ کر کے چمکایا جارہا ہے بلکہ تاج محل کے درو دیوار پر جمی مٹی اور گندگی کو بھی دھویا جارہا ہے۔برصغیر میں یہ بات مشہور ہے کہ ملتانی مٹی کو لیپ کرنے سے بہترین صفائی ہوتی ہے اسی لئے خواتین اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لئے بھی ملتانی مٹی کا استعمال کرتی ہیں۔اس مٹی کی باریک تہہ مزاروں پر لگا کر اسے خشک ہونے دیا جاتا ہے جس کے بعد نرم برش سے صاف پانی کے ساتھ دھویا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پیتل سے بنے بڑے بڑے فانوسوں کو املی کے پانی سے صاف کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ فرش پر پڑے دھبے بھی مکمل طور پر ختم کئے جارہے ہیں۔ماضی میںصرف پانچ مرتبہ تاج محل کے فرشوں پرپڑی ہوئی پان کی پیک کو صاف کرنے کیلئے مٹی استعمال کی گئی۔
بھارت نے طاقت کے زور پر مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ کیا ہوا ہے.وزیراعظم عمران خان
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بطور انسان ہمیں جدوجہد کرنی چاہئے.کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، اس لئے مجھے موت یا ناکامی سے ڈرنہیں لگتا۔ میں بھرپور کوشش کروں گا اورنتیجہ اللہ پر چھوڑوں گا. اللہ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ مجھے قبول ہو گا‘پاک بھارت تعلقات میں کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے‘بھارت نے طاقت کے زور پر مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ مودی حکومت سے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوئی امید نہیں.امریکا اور طالبان کے درمیان ممکنہ معاہدے کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کی امید ہے۔ پہلی مرتبہ درست سمت میں چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں‘ 2019ءپاکستان کے لئے مشکل سال تھا‘2020 ء پاکستان کی اقتصادی بحالی کا سال ہو گا۔جمعہ کو عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ملک کی قیادت مختلف تجربہ ہے‘ افغانستان میں امن کےلئے پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی۔ افغان جہاد کے بعد دنیا بھر کے مجاہدین پاکستان آگئے ، سوویت یونین کے جانے کے بعد افغانستان اور پاکستان عسکریت پسندوں کا گڑھ بن گئے ،نائ...