بھارت نے طاقت کے زور پر مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ کیا ہوا ہے.وزیراعظم عمران خان



اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بطور انسان ہمیں جدوجہد کرنی چاہئے.کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، اس لئے مجھے موت یا ناکامی سے ڈرنہیں لگتا۔
میں بھرپور کوشش کروں گا اورنتیجہ اللہ پر چھوڑوں گا. اللہ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ مجھے قبول ہو گا‘پاک بھارت تعلقات میں کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے‘بھارت نے طاقت کے زور پر مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
مودی حکومت سے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوئی امید نہیں.امریکا اور طالبان کے درمیان ممکنہ معاہدے کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کی امید ہے۔
پہلی مرتبہ درست سمت میں چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں‘ 2019ءپاکستان کے لئے مشکل سال تھا‘2020 ء پاکستان کی اقتصادی بحالی کا سال ہو گا۔جمعہ کو عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ملک کی قیادت مختلف تجربہ ہے‘ افغانستان میں امن کےلئے پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی۔
افغان جہاد کے بعد دنیا بھر کے مجاہدین پاکستان آگئے ، سوویت یونین کے جانے کے بعد افغانستان اور پاکستان عسکریت پسندوں کا گڑھ بن گئے ،نائن الیون کے بعد وہی مجاہدین دہشت گرد قرارپائے جن کو امریکا نے بنایا تھا ۔
کوشش ہے کہ چین کی طرح نچلے طبقے کو اوپر اٹھا سکوں ، میری حکومت غربت مکاؤ پروگرام پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے،پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کرپٹ تھی اسی لیے سیاست میں آیا،سیاسی مافیا کے خلاف لڑ رہا تھا اسی لیے اقتدار حاصل کرنے میں 22برس لگ گئے ۔
کرکٹ اور سیاسی کیریئر کے بارے میں سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ان سے زیادہ فینز کسی کے نہیں ہیں‘ میں اپنے مداحوں سے محبت کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ باقی زندگی کرکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے گزار سکتے تھے تاہم کوئی کتنا سماجی کام کر سکتا ہے.فلاحی ریاست اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو امداد کی فراہمی کے لئے سیاست اور حکومت میں آنا ضروری تھا
۔

Comments

Popular posts from this blog

اب بولے تو باہر چلے جانا"وزیراعظم کا خطاب کے دوران نوجوان کو مشورہ.......

کشمیری مسلمانوں پر مظالم، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا، پی پی رہنما

368 سال میں پہلی بار شاہجہاں اور ممتاز محل کے مزاروں کو ملتانی مٹی سے چمکایا جارہا ہے