سپر لیگ خان اعظم کا کراچی کنگز پر بھرپور حملہ.فتح گلیڈی ایٹرز کی جھولی میں ڈال دی.


کپتان سرفراز احمد اور نوجوان اعظم خان کے بھرپو رحملے نے میزبان کراچی کنگز کے خلاف دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5وکٹ سےکامیابی دلوادی۔ ’’خان اعظم‘‘ کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں دوسری بار فتح کوئٹہ کی جھولی میں ڈال دی۔انور علی نے چھکا مار کر ایک اوور پہلے مشن مکمل کیا۔ عمراکمل کی جگہ ٹیم میں آنے والے انور علی نے چار گیندوں پر12رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے28گیندوں پر37ناٹ آئوٹ رنز دو چوکے اور ایک چھکا لگاکر بنائے۔ انہوں نے مہارت سے ہدف کو مکمل کیا. اعظم خان نے30گیندوں پر46رنز بنائے۔ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا.سرفراز احمد نے ان سے تیز رن بنوائے اسی کوشش میں وہ رن آئوٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اورچار چوکے شامل تھے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد21سالہ اعظم خان نے کراچی کے بولنگ اٹیک کو آئوٹ کلاس کردیا۔کراچی کنگز نے پہلا میچ جیتا لیکن دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 25ہزار سے زائد تماشائیوں نے اعظم خان اور سرفراز احمد کی بیٹنگ کا بھرپور مزہ لیا۔دونوں کے درمیان85رنز کی پارٹنرشپ54گیندوں پر بنی۔محمد نواز کو ایک رن پر آئوٹ کرکے کرس جورڈن نے ٹی20 میں دو سو وکٹیں مکمل کرلیں۔شین واٹسن اور جیسن روئے نے اپنی ٹیم کو 41رنز کا آغاز فراہم کیا۔ شین واٹسن 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ جیسن رائے بھی رن آؤٹ ہوئے لیکن اس بار غلطی ان کی اپنی تھی جب وہ رن لیتے ہوئے بلا کریز پر نہ رکھ پائے اور عماد وسیم کی تھرو سیدھی وکٹوں کو جا لگی۔ عماد وسیم احمد شہزاد کو آؤٹ کیا۔ وہ11 رنز پر اونچا شاٹ لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کرس جارڈن کا کیچ بناے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 156 رنز نو وکٹ پر بنائے۔ ٹاپ ا سکورر الیکس ہیلز رہے جنھوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 29 رنز بنائے۔بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ بابر اعظم نے 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے جن میں پانچ چوکے شامل ہیں۔ انھیں فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے بولڈ کیا تھا۔ 12گیندوں پر چھ رنز بنانے والے شرجیل خان کو اسپنر محمد نواز نے آؤٹ کیا۔ ڈیل پورٹ نے 12 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 25رنز بنائے۔ کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا ایک موقع پر باؤنڈری پر سہیل خان ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے اور وہ باؤنڈری کے پار چلی گئی۔ تاہم وہ اگلے اوور میں چھکا مارنے کی کوشش میں سہیل خان کی گیند پر نواز کو کیچ دے بیٹھے ، اگلے اوور میں چیڈوک والٹن بھی رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد حسنین نے33رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نسیم شاہ کے چار اوورز میں23رنز بنے۔کپتان عماد وسیم 8 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔کرس جورڈن نے ٹائمل ملز کو ایک چوکا اور چھکا لگایا لیکن 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیند پر دوبارہ اسی کوشش میں انہی کو کیچ دے بیٹھے۔عمید آصف نے اننگز کے آخری اوور میں محمد حسنین کو لگاتا دو چوکے لگائے لیکن تیسری گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔کراچی نے میچ میںمحمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز اور کوئٹہ نے احسان علی کی جگہ انور علی. لیگ اسپنر فواد احمد کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کھلایا۔

Comments

Popular posts from this blog

اب بولے تو باہر چلے جانا"وزیراعظم کا خطاب کے دوران نوجوان کو مشورہ.......

کشمیری مسلمانوں پر مظالم، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا، پی پی رہنما

368 سال میں پہلی بار شاہجہاں اور ممتاز محل کے مزاروں کو ملتانی مٹی سے چمکایا جارہا ہے