اب بولے تو باہر چلے جانا"وزیراعظم کا خطاب کے دوران نوجوان کو مشورہ.......
میانوالی میں وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کسی کے بولنے پر اسے تقریب سے باہر چلے جانے کا مشورہ دے دیا ۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے یوم تاسیس اور کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، اس دوران تقریب کے شرکاء میں سے کسی نے کوئی جملہ بولا جس پر وزیر اعظم نے بولنے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر باہر چلے جانا اگر اب تم بولے ۔
Comments
Post a Comment